تفصیل
بیٹ روٹ پاؤڈر (چکندر پاؤڈر) آپ کی خوبصورتی، صحت اور فٹنس کے لیے قدرتی خزانہ
بیٹ روٹ پاؤڈر کے ساتھ اپنی قدرتی چمک کو بڑھائیں
بیٹ روٹ پاؤڈر وٹامنز، منرلز اور اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہے، جو نہ صرف ایک سُپر فوڈ ہے بلکہ خوبصورتی اور صحت کو بہتر بنانے کا ایک قدرتی ذریعہ بھی ہے۔ چاہے آپ اپنی جلد، بالوں یا مجموعی صحت کو بہتر بنانا چاہتے ہیں، یہ غذائیت سے بھرپور پاؤڈر آپ کے روزمرہ کے استعمال کے لیے ایک بہترین انتخاب ہے۔
جلد کے لیے فوائد
-
قدرتی ایکسفولیئنٹ اور چمکدار جلد کے لیے بہترین
بیٹ روٹ پاؤڈر جلد کے مردہ خلیات کو ختم کرتا ہے۔ اور چہرے پر قدرتی نکھار اور یکساں رنگت فراہم کرتا ہے۔ اسے شہد یاد دہی کے ساتھملا کر قدرتی اسکرب تیار کیا جا سکتا ہے۔ -
جلد کے داغ دھبوں کے خلاف موثر
یہ وٹامن سی اور اینٹی اکسیڈنٹس سے بھرپور ہے جو فری ریڈیکلز کے اثرات کو کم کر کے جھریوں اور داغ دھبوں کو ختم کرنے میں مدد دیتا ہے جس سے جلد جوان اور چمکدار نظر اتی ہے۔
بالوں کے لیے مفید: قدرتی ہیر ڈائی اور بالوں کی نشونما کا بہترین ذریعہ
-
بالوں کا رنگ:
بیٹ روٹ پاؤڈر قدرتی ہیئر ڈائی کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے جو بالوں کو ہلکا سرخی مائل رنگ فراہم کرتا ہے۔ اسے مہندی یا کنڈیشنر کے ساتھ ملا کر چمکدار اور قدرتی رنگ حاصل کیا جا سکتا ہے۔ -
بالوں کی مضبوطی اور نشونما:
بیٹ روٹ پاؤڈر ائرن، وٹامنز اور منرلز سے بھرپور ہوتا ہے جو بالوں کی جڑوں کو مضبوط کرتا ہے اور بالوں کی تیزی سے بڑھانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔
غذائیت سے بھرپور سپر فوڈ اور بلڈ پریشر کنٹرول میں معاون:
-
غذائیت سے بھرپور سپر فوڈ:
بیٹ روٹ وٹامنز، منرلز اور اینٹی اکسیڈنٹس کا خزانہ ہے جو مجموعی فٹنس کو سپورٹ کرتا ہے۔ اسے سموتھیز، جوسز یا بیکڈ گڈز میں ملا کر روزانہ کی غذائیت میں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔ -
دل کی صحت اور بلڈ پریشر کنٹرول کرنے میں مددگار:
چقندر میں نائٹریٹس پائے جاتے ہیں جو بلڈ پریشر کو کم کرنے میں مدد دیتے ہیں بیٹ روٹ پاؤڈر کا استعمال قلبی صحت میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے لیکن اگر آپ کو موجودہ دل کے مسائل ہیں تو ہیلتھ کیئر پروفیشنل سے مشورہ کریں۔
بیٹ روٹ پاؤڈر کو استعمال کرنے کے طریقے؟
-
پیچ ٹیسٹ:
چہرے یا بالوں پر لگانے سے پہلے پیچ ٹیسٹ کریں تاکہ کسی بھی قسم کے الرجک ری ایکشن سے بچا جا سکے۔ -
جلد کے لیے:
شہد، دہی یا عرق گلاب میں ملا کر قدرتی فیس ماسک یا اسکرپٹ بنائیں۔ -
بالوں کے لیے:
مہندی یا کنڈیشنر میں ملا کر بالوں کو قدرتی رنگ دینے کے لیے استعمال کریں۔ -
متوازن غذا:
بیٹ روٹ پاؤڈر کو سموتھی، سوپ یا انرجی ڈرنکس میں شامل کر کے روزانہ کی خوراک میں شامل کیا جا سکتا ہے۔
میری خواہشات کی فہرست
خواہشات کی فہرست خالی ہے۔
موازنہ کریں۔
خریداری کی ٹوکری





Whatsapp us!